'فلسطینی اور کشمیری عوام کو حقوق دیئے بغیر امن ممکن نہیں'

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطین اور...
شائع 18 مئ 2021 08:05pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیری عوام کو حقوق دئیے بغیر ان خطوں میں امن نہیں ہو سکتا، عالمی طاقتیں اور مسلم ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کریں۔ شہباز شریف نے سیالکوٹ میں منشا اللہ بٹ اور سید افتخار الحسن شاہ کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔

سیالکوٹ کے مختصر دورے میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سابق ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ اور سابق ایم پی اے منشاٗ اللہ بٹ کی رہائشگاہ پہنچے۔ شہباز شریف نے دونوں مرحوم رہنماؤں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی انتہا پسندی کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں، عالمی طاقتیں اور مسلم ممالک فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کریں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطین اور کشمیر کی عوام کو ان کے حقوق نہیں ملتے تب تک ان خطوں میں امن قائم نہیں ہو سکتا، شہباز شریف کے دورے کے موقع پر عطا اللہ تارڑ اور مقامی رہنما بھی موجود تھے۔