مردان: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، را کا دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی۔را اور این ڈی ایس ...
شائع 18 مئ 2021 11:13pm

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی۔را اور این ڈی ایس کے لئے کام کرنےوالے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا اور ان سے بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مردان کچہری خودکش دھماکےکا مرکزی ملزم اور مبینہ دہشت گرد واخر تنگی میں دہشتگردی کی غرض سے موجود ہے۔

خصوصی چھاپہ ما ر ٹیم نے حکمت عملی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد واخر کوساتھی محمد رازق سمیت گرفتارلیا ۔مبینہ دہشگرد واخر کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 08 عدد کارتوس ،بر آمد ہوئے ۔ جبکہ دہشگرد محمد رازق کے قبضے سے3عدد مارٹر گولے ،ایک کلو گرام بارودی مواد بر آمد ہوئے ۔

دونوں دہشت گردوں کا تعلق را اوراین ڈی ایس بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسدادی دھشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ رجسٹرڈ کر کے ملزمان سے تحقیقات شروع کر دیں ۔