پنجاب :شدید گرمی،درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ لاہور...
شائع 18 مئ 2021 07:28pm

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پوٹھوہار اور میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نور پور تھل میں 42 جبکہ سب سے کم مری میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جھنگ، نارووال اور سیالکوٹ میں 40، ڈی جی خان اور ملتان 39، بہاولپور 38 جبکہ بہاولنگر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بھی صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔