وزیراعظم عمران خان سے رزاق داود کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملاقات کی،
اپ ڈیٹ 18 مئ 2021 08:08pm

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملاقات کی،

ملاقات میں صنعتوں کی ترقی، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی

ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صنعتوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے رنگ کرپشن سکینڈل پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مافیا کی حکومت ہے جس کے سرغنہ عمران خان ہیں ۔

اسلام آباد ن لیگ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے رنگ کرپشن سکینڈل پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مافیا کی حکومت ہے جس کے سرغنہ عمران خان ہیں اگر عمران خان اور عثمان بزدار مستعفی نہ ہوئے تو یہ ٹمپرنگ کریں گے اور تحقیات پر اثر انداز ہونگے۔