بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں 17 سال سے قید پاکستانی بے گناہ قرار

امریکی ناانصافی کی اعلیٰ مثال، سترہ سال قید کے بعد پاکستانیوں ...
شائع 18 مئ 2021 01:40pm

امریکی ناانصافی کی اعلیٰ مثال، سترہ سال قید کے بعد پاکستانیوں کو بے گناہ قرار دیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللہ پراچہ اور عبدالربانی کی رہائی کی منظوری دی۔

تہتر سالہ سیف اللہ پراچہ تقریباً سترہ برس سے بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں قید ہیں اور امریکی فورسز نے اِنہیں تھائی لینڈ سے پکڑا تھا جبکہ دوسرے قیدی چوون سالہ عبدالربانی کو کراچی سے پکڑ کر لے جایا گیا تھا۔

دونوں قیدیوں پر کسی قسم کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ حکام کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی رہائی کب تک ممکن ہے۔