نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت، دنیا بھر میں احتجاج

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکا، ارجنٹائن...
شائع 14 مئ 2021 10:06pm

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکا، ارجنٹائن ،جنوبی افریقا سمیت مختلف ممالک میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں مظاہرین نے صیہونی پرتشدد کارروائیوں کیخلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

فلسطینیوں پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری کیخلاف دنیا بھرکےمختلف ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔

امریکی شہرشکاگومیں شہری صیہونی جارحیت کیخلاف اسرائیلی سفارتخانےکےباہرجمع ہوئے اور اسرائیل سےوحشیانہ بمباری روکنےکامطالبہ کیا ۔ شہریوں نےفلسطین کےحق میں نعرےبھی لگائے۔

ارجنٹائن میں بھی عوام نےاسرائیلی سفارتخانے کے باہراحتجاج کیا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے سیکڑوں افراد نے ریلی نکالی ۔

بنگلہ دیش میں بھی نمازعید کےبعداحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یونان ،جنوبی افریقا ،سربیا سمیت مختلف ممالک میں مظاہرین صیہونی پرتشدد کارروائیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں شرکا نے نہتےشہریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔