فلسطین پر جارحیت ،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

فلسطین پراسرائیلی حملوں کیخلاف اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم...
اپ ڈیٹ 14 مئ 2021 08:47pm

فلسطین پراسرائیلی حملوں کیخلاف اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم “او آئی سی” نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اتوار کو او آئی سی کے ورچوئل اجلاس میں فلسطین کےمعاملے پرغورکیا جائےگا۔

اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے او آئی سی نےاسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کےخلاف اقدام قرار دیا۔

ادھر یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی پر زور دیا ۔ کہتے ہیں تنازع سے خطے میں انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔