عید کا دوسرا روز،کورونا، ڈاکٹرز آج بھی خدمت خلق میں مصروف
عید الفطر کا دوسرے روز بھی کورونا وباء میں ہراول دستے کی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز آج خدمات انجام دے رہےہیں ،
کورونا متاثرین اور دیگر مریضوں کوبھی دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرزسمیت طبی عملہ فرض کی ادائیگی میں مصروف ہے ۔
صحت ہزار نعمت ہے، جسے یقینی بنانے کیلئے ہمیں احتیاط کا دامن ترک نہیں کرنا ، تاہم وباء ہویاپھردیگرامراض کا شکار افراد، ڈاکٹرسمیت طبی عملہ ہراول دستے کا کراد آج بھی ادا کررہا ہے۔
مریض اور مریضوں کے لواحقین اسلام آباد کے اسپتالوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔
غیرسرکاری فلاحی اداروں کی ایمبولینس بھی اسپتالوں کے باہرخدمات انجام دی رہیں جس کے ڈرائیورکہتے ہیں عید تواپنوں میں ہی ہوتی لیکن اس سے بڑھ کردوسروں کی خدمات کی خوشی کا نعم البدل کچھ نہیں ۔
قاتل وائرس سے بچاؤ کے لیے پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات اپنی جگہ لیکن احتیاط سے ہی اس مہلک بیماری کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔