فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، ریحانہ بھی افسردہ

امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی فلسطین کے دکھ پر افسردہ ہیں ۔ وہ ...
شائع 14 مئ 2021 07:01pm

امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی فلسطین کے دکھ پر افسردہ ہیں ۔

وہ کہتی ہیں جنگ میں بے گناہ لوگ اور بچے نشانہ بن رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم فلسطینی اور اسرائیلی بچے پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہیں۔

ریحانہ کاکہنا تھا کہ اس تشدد کو دیکھ کر دل ٹوٹ رہا ہے ۔ میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں ۔

دوسری جانب نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکا، ارجنٹائن ،جنوبی افریقا سمیت مختلف ممالک میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں مظاہرین نے صیہونی پرتشدد کارروائیوں کیخلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

فلسطینیوں پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری کیخلاف دنیا بھرکےمختلف ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔

امریکی شہرشکاگومیں شہری صیہونی جارحیت کیخلاف اسرائیلی سفارتخانےکےباہرجمع ہوئے اور اسرائیل سےوحشیانہ بمباری روکنےکامطالبہ کیا ۔ شہریوں نےفلسطین کےحق میں نعرےبھی لگائے۔

ارجنٹائن میں بھی عوام نےاسرائیلی سفارتخانے کے باہراحتجاج کیا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے سیکڑوں افراد نے ریلی نکالی ۔

بنگلہ دیش میں بھی نمازعید کےبعداحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یونان ،جنوبی افریقا ،سربیا سمیت مختلف ممالک میں مظاہرین صیہونی پرتشدد کارروائیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں شرکا نے نہتےشہریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔