کراچی میں پھر شدید گرمی پڑنے کا امکان
کراچی میں ایک بار پھر شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ پندرہ مئی سے سترہ مئی تک موسم شدید گرم رہے گا۔
پارہ چالیس سےبیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کے شدید دباؤ کا سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔
ہوا کا شدید دباؤ کراچی سے پندرہ سو کلومیٹر دور ہے۔ چھتیس سے اڑتالیس گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث سولہ مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔
سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ البتہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سندھ کے ماہی گیر آج سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔