اسرائیلی جارحیت کی مذمت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ...
شائع 14 مئ 2021 06:58pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ بات چیت میں انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔

بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا فلسطینی مسلمانوں کو جبرو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پوری امت شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

اس موقعے پر وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے عالمی برادری سے جاری روابط سے بھی آگاہ کیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے وزیرخارجہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب فلسطین پراسرائیلی حملوں کیخلاف اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم “او آئی سی” نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اتوار کو او آئی سی کے ورچوئل اجلاس میں فلسطین کےمعاملے پرغورکیا جائےگا۔

اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے او آئی سی نےاسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کےخلاف اقدام قرار دیا۔

ادھر یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی پر زور دیا ۔ کہتے ہیں تنازع سے خطے میں انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔