عید کا دوسرا روز،فلسطین پر اسرائیلی بمباری ،شہداء کی تعداد119 ہوگئی

فلسطین پر اسرائیلی بربریت سے طاقت کےنشے میں چور اسرائیل باز نہ...
شائع 14 مئ 2021 06:56pm

فلسطین پر اسرائیلی بربریت سے طاقت کےنشے میں چور اسرائیل باز نہ آیا غزہ میں عید کے دوسرے روز بھی حملے کرکے نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری رکھی۔شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک سوانیس تک پہنچ گئی ۔ اکتیس بچے بھی شہدا میں شامل ہیں،جب کہ آٹھ سو سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کے قریب زمینی فوج کو جمع کرنا شروع کردیا۔

اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی۔ غزہ میں صورت حال انتہائی سنگین ہوگئی۔

متعدد علاقؤں میں صیہونی فوج کے تازہ حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک انیس سے تجاوز کرگئی، جن میں اکتیس بچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں۔

صہیونی فوج نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ تباہ کن بمباری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

ادھراسرائیلی افواج نے فضائی حملوں کے بعد فلسطین میں زمینی حملے کی تیاری شروع کردی ۔

اسرائیل نےغزہ کی سرحدکے قریب زمینی دستے بھی اتاردیے۔ غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک بھی تعینات کردئیےگئے۔

امریکا نے بھی اسرائیلی دہشتگردی سے آنکھیں موند لیں، حالیہ کشیدگی پرطلب سلامتی کونسل کا اہم اجلاس رکوادیا۔

ذرائع کے مطابق امریکا اجلاس منگل کو بلانا چاہتا ہے تاکہ اجلاس کی نوعیت فوری اور اہم نہ رہےتاہم سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس اب اتوار کو ہوگا۔