حافظ طاہر اشرفی کا آج ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے آج جمعہ کے روز پورے ملک میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عید کے اعلان کے تناظر میں رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اس ضمن میں قضا کردہ ایک روزہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس رمضان کو عوام کی بڑی تعداد 30 روزوں کی امید کررہے تھے جبکہ عید 14 مئی کو متوقع تھی۔ دوسری جانب رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے عید کے چاند کا حتمی اعلان 12 مئی کی رات گیارہ بجے کے بعد کیا گیا جس سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی تھی۔
اس کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے قوم سے ایک روزہ قضا رکھنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ رویتِ ہلال کمیٹی کے (مبینہ) متنازع فیصلے پر پوری رات روتے رہے تھے۔
مفتی منیب نے مزید کہا تھاہ کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔
عید کی نماز میں بھی مفتی منیب نے کہا کہ وہ جمعہ 14 مئی کو اس روزے کی قضا رکھیں گے اور انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اگلے ماہِ رمضان سے قبل گرمیوں یا سردیوں میں جب چاہیں ایک روزے کی قضا پوری کرسکتے ہیں۔
اس کے ردِ عمل میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ نہ روزہ قضا ہوا ہے اور نہ ہی ایک روزہ اعتکاف دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ثبوت میں انہوں نے ہلالِ شوال کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اسلام آباد میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصل مسجد کے باہر مظاہرہ ہوا جبکہ کوئٹہ میں بھی علمدار روڈ پر فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، فلسطینی صدر اور وزیراعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قیادت مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔