'اسرائیل طاقت کے نشے میں انسانی اقدار کی دھجیاں اڑا رہا ہے'

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اسرائیل طاقت کے نشے میں...
شائع 13 مئ 2021 11:03pm

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اوربنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہاہے، اگر اس کا ہاتھ نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلی نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر بھی اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ظلم و زیادتی پر عالمی برداری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔ ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلی نے عید کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطراللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے یہ عید غیر معمولی ہے، بحیثیت قوم عید پر ہمیں بے حد احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔