فواد چوہدری کی فلسطینی سفیر سے ملاقات، اظہار یکجہتی

وزیراطلات فواد چوہدری نے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیرسے...
شائع 13 مئ 2021 11:03pm

وزیراطلات فواد چوہدری نے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیرسے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیرنے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کے لیئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا ۔ فلسطینی سفارتخانہ کی یاداشت پرفلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے جذبات و خیالات قلمبند کئے ۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی عید کے دن فلسطینی سفارتخانے آمد ہوئی ۔ پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیراحمد ربائی سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کے لیئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عید کے موقع پر پاکستان کی پوری قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ فلسطینی سفیر نے فواد چوہدری سے پاکستان کی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی پرتشکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اظہار یکجہتی سے ہم اپنے آپ کو مظبوط محسوس کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اعداد وشمارکے مطابق اب تک 1000 فلسطینی بشمول خواتین و بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ 1500 فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور 1000 گھرتباہ ہوچکے ہیں ۔

فلسطین کے سفیرنے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو قرآن مجید بھی ہدیہ کیا۔فواد چوہدری نے فلسطینی سفارتخانہ کی یاداشت پربھی اپنے دورہ اورفلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے جذبات و خیالات کو قلمبند بھی کیا ۔