لاہور: عید پر نت نئے پکوان گھروں میں تیار

لاہور میں شہریوں نے گھر میں ہی محفل سجالی،، بچوں نے عیدی بٹوری...
شائع 13 مئ 2021 09:34pm

لاہور میں شہریوں نے گھر میں ہی محفل سجالی،، بچوں نے عیدی بٹوری وہیں بڑوں نے مزیدار،،چٹخارے دار کھابوں پر ہاتھ صاف کئے۔

عید الفطر کے پہلے روز ہر گھرو میں میلا سے لگا ہے۔ خواتین نے کچن میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور مزیدار ڈشز کی لائن لگا دی۔ بچیاں بھی ملبوسات اور میچنگ جیولری کے ساتھ تیار ہوئیں۔ پھر بچے ہوں یا بڑے سب کوعیدی لینے کا انتظار رہا۔

گھروں میں سجی محفلوں میں بزرگوں نے تہوار کی خوشی کو دوبالا کیا۔ مردوں کو تو جیب خالی ہونے کی ٹینشن بھی رہی۔

دسترخوان پر سجے شیر خرمہ، پسندے، مٹن پلاو، مٹن قورمہ، آلو چاٹ، شامی کباب اور لذیذ پکوان اپنوں کی کھٹی میٹھی باتوں سے تہوار کی رونق بڑھا رہے ہیں۔