عید پر اسلام آباد میں ویرانی ،پردیسی گھروں کو روانہ

ہر تہوار پر ویرانی اسلام آباد شہر کا مقدر ٹھہری، عید کے موقع پر...
شائع 13 مئ 2021 07:01pm

ہر تہوار پر ویرانی اسلام آباد شہر کا مقدر ٹھہری، عید کے موقع پر ایک بار پھر پردیسی آبائی شہروں کو چلے گئے،، جس کے باعث اسلام آباد میں ہو کا عالم ہے۔

کوئی خوشی کا تہوارہو یا پھرایک ساتھ دوسے زائد چھٹیاں، حکمرانوں کا شہر کہلایا جانے والا شہر ویران بن جاتا ہے۔

ملک کا واحد شہرجہاں خوشی کے تہوارویرانی لےآتے ہیں،سڑکیں سن سان اورشہرمیں ہوکا عالم ہوجاتا ہے ،

شہراقتدارمیں عید کی روایتی رونقیں ویسی ہی ماند پڑجاتی ہیں لیکن وباء نےمسرتیں محدود کردیں۔

شہریوں کہتےہیں اسلام آباد کی موجودہ صورتحال نئی نہیں تاہم وباء نے صورتحال زیادہ خوفناک بنا دی۔

تمام سیاحتی مقامات کی بندش کےباعث اسلام آباد کےشہری گھروں تک محدود ہیں خوشیاں کا ایک اورتہواروباء کی خطرے میں گزارنےوالےآئندہ بہترحالات کیلئےدعا گوہیں۔