شوال کے چاند سے متعلق اعلان میں غیر معمولی تاخیر

شوال کے چاند سے متعلق اعلان میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی ہے ۔ چاند...
شائع 12 مئ 2021 10:42pm

شوال کے چاند سے متعلق اعلان میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی ہے ۔

چاند کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر کریں گے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کو تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا۔

پہلے کوئٹہ میں چاند نظرنہیں آیا،زونل کمیٹی نےاعلان کردیا ۔زونل کمیٹی کے مطابق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا آپشن ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ لیکن جھوٹ بول کرماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔