رنگ روڈ منصوبے میں اربوں کی کرپشن کا الزام

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں کی کرپشن کا الزام عائد کردیا...
شائع 12 مئ 2021 08:57pm

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں کی کرپشن کا الزام عائد کردیا گیا۔

اسکینڈل میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار براہ راست ملوث ہیں ۔

لیگی رہنما عطاتارڑ نے الزام لگایا اور مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کی کرپشن کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں،، انہوں نے وفاقی وزیر غلام سرور اور زلفی بخاری کو بھی برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانا عادت بنالیا ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومتی گورننس میں آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانے کا طریقہ رائج ہے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی خارجہ پالیسی میں آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانے کا طریقہ کار ہے،، پی ٹی آئی کی یہ ناختم ہونے والی ادھر ادھر کی پالیسی کی قیمت بھاری ہوسکتی ہے۔