رنگ روڈ بدعنوانی ، ذمے داران کیخلاف کارروائی کا اعلان
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی الائنمنٹ میں بدعنوانی کو بے نقاب کرتے ہوئے ذمہ دارا ن کےخلاف محکمانہ کارروائی کااعلان کردیا۔ شریف خاندان پرتنقید کرتے ہوئے بولیں کہ شاہی خاندان سعودی عرب کےصدقے پر پلتا رہا کس منہ سے غریب لوگوں کی امداد کو فطرانہ کہہ رہےہیں۔
لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 65 کلومیٹرطویل راولپنڈی رنگ روڈ کی الائنمنٹ سابق کمشنر نے غیر قانونی طور پر منظور کی اور اختیارات سے تجاوز کرکے احکامات جاری کئے۔ان کا کیس ثبوت کے ساتھ نیب کو بجھوا دیا ہے۔
سعودی امداد پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا شریف خاندان ساری زندگی سعودی صدقات پر پلتا رہا ہے، آج غریب لوگوں کی امداد کو فطرانہ کہہ کر سیاسی سٹنٹ بنارہےہیں۔
واضح رہے راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے میں کرپشن اورمنصوبے میں تبدیلی کےمعاملے پرپنجاب حکومت نے ڈی سی راولپنڈی اور ڈی سی اٹک سمیت متعدد افسران تبدیل کردیئے ہیں جبکہ کمشنر راولپنڈی محمد محمود کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔