نئے پولیس چیف عمران یعقوب نے چارج سنبھال لیا

کراچی پولیس آفس میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ نئے پولیس...
شائع 11 مئ 2021 08:54pm

کراچی پولیس آفس میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

نئے پولیس چیف نے فورس کی کمان سمبھالی، رخصت ہونے والے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو بھی الوداعی سلامی پیش کی گئی۔

نئے سٹی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کراچی پولیس آفس پہنچے تو ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن ذوالفقار لارک سمیت دیگر افسران نے انکا استقبال کیا۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی پولیس چیف آفس پہنچے پر غلام نبی مین نے عمران یعقوب مہناس کو خوش آمدید کہا اور پولیس کی کمان انکے سپرد کی۔

بعد میں پولیس کے دستے نے غلام نبی میمن کو بھی الوداعی سلامی پیش کی۔