بھارت: کورونا، مزید 3 لاکھ سے زائد کیسز،38 سو ہلاکتیں
بھارت میں کورونا سے ایک روز میں مزید تین لاکھ انتیس ہزار کیسز...
بھارت میں کورونا سے ایک روز میں مزید تین لاکھ انتیس ہزار کیسز اور اڑتیس سو چھہتر اموات ہوچکی ہیں۔
دہلی ، اتر پردیش اور ہریانہ میں سترہ مئی تک کورونا لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی، کیرالا میں نو روز کا لاک ڈاؤن ہے۔
تامل ناڈو اور راجستھان نے دو ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
بھارتی عوام مہنگائی سے تنگ اور کورونا وبا سے خوفزدہ ہوکر لاشوں کو دریائے گنگا میں بہارہے ہیں۔
ڈیڑھ سو لاشیں دریائے گنگا میں تیرتی دیکھی گئی ہیں، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم عالمی تشویش کا باعث ہے،یہ قسم دوسری اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے پھیلتی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔