سعودی جیلوں سے ملزمان کی پاکستانی جیلوں میں منتقلی
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے ...
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کرنا ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گیارہ سو قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات میں ملوث بائیس اورآٹھ قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے۔ اگر مل جائے تو معمولی جرائم میں دوہزارپانچ سے قید سینکڑوں قیدیوں کورہائی مل سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کوپاکستانی جیلوں میں شفٹ کرنا ہے ۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔