اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر زور
وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی و انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں، اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل ، او آئی سی عملی اقدامات کریں ۔
مسجد اقصی پراسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف ترکی کی میزبانی میں ہنگامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔
کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین اورالقدس پراسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں، اس ویڈیو لنک کانفرنس میں فلسطین، پاکستان، افغانستان، اندونیشیا، ایران سمیت60 ممالک کے 100 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جن میں وفاقی و نائب وزراء مذہبی امور، مفتیان کرام ، مذہبی امورکے صدور بھی شامل تھے۔ ترکی کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹرعلی ارباش نے اپنے خطاب میں ترکی کے صدر طیب اردگان کے پیغام اور مسئلے کی سنگینی کا ذکر کیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔