حدیبیہ پیپرز ملز ،دوبارہ تفتیش پر غور

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ...
شائع 10 مئ 2021 07:47pm

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے، ‏حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے ۔

وزیراعظم عمران کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر اسد عمر ، میشر برائے احتساب شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دورے سعودی عرب کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

قانونی ٹیم نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور انکو شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،

حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں، ‏حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں۔

فواد چوہدری کہتے ہیں جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا، اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے