پچاس ہزار سے زائد لوگ بچے کا نام پکارنے میں ناکام
والدین اپنے بچوں کیلئے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں جب ایلون مسک نے اپنے بیٹے کا انوکھا نام رکھا تھا، تب لوگوں نے اس کا جم کر مذاق اڑایا تھا۔ دنیا کے سب سے امیر انسان نے اپنے بیٹے کا نام X Æ A-Xii رکھا تھا۔ سبھی کنفیوز تھے کہ اس کو کیسے بولا جائے۔
اب فلیپینز میں رہنے والے ایک جوڑے نے اپنے بیٹے کا کافی انوکھا نام رکھا ہے۔ اس نام کو بولنے کی کوشش میں ابھی تک 50 ہزار سے زیادہ لوگ ناکام ہوچکے ہیں۔
27 اپریل کو پیدا ہوئے ایک بچے کا نام اس کے والدین نے Ghlynnyl Hylhyr Yzzyghyl Mampuan Buscato رکھا ہے۔ اس میں ایک بھی vowel کا استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔ نام کو انوکھا بنانے کی کوشش میں اس کو انتہائی مشکل بنادیا گیا ہے۔ حالانکہ بچے کے گھر والے بھی اس کا نام نہیں پکار پارہے ہیں ، جس کی وجہ سے انہوں نے بچے کو consonant رکھ دیا ہے۔ سبھی بچے کو کانسونینٹ بلاتے ہیں۔
بچے کے والد کے دوست نے اس کا پیدائش سرٹیفکیٹ فیس بک پر اپ لوڈ کیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس پوسٹ کو 50 ہزار سے زیادہ مرتبہ شیئر کردیا گیا ہے۔ لوگ بچے کا نام بلانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن کوئی بھی اس میں کامیاب نہیں ہوپایا ہے۔ وہیں بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جب اس کا بیٹا بڑا ہوجائے گا تب وہ اس کو اس کا نام لینا سکھائیں گے۔
بچے کے والد کا نام Lhyrlon ہے۔ وہیں اب بیٹے کا نام اب Ghlynnyl رکھا گیا ہے۔ بچے کے بڑے ہونے کے بعد اس کو نام کا مطلب اور ایسا نام رکھے جانے کی وجہ بتائی جائے گی۔ فی الحال لوگوں کو اس نام کی اسپیلنگ تک یاد کرنے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ حالانکہ انوکھا نام ہونے کی وجہ سے یہ نام وائرل ہورہا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔