پنجاب اسمبلی :ایچ ای سی کیخلاف اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر

پنجاب اسمبلی میں تعلیمی نظام پر حکومت اور اپوزیشن ایچ ای سی کے...
شائع 05 مئ 2021 11:16pm

پنجاب اسمبلی میں تعلیمی نظام پر حکومت اور اپوزیشن ایچ ای سی کے خلاف ایک پیج پر نظر آئے۔

وائس چانسلرز کے اختیارات سے تجاوز پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اظہار برہمی کیا،

کراچی ضمنی الیکشن پر پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے طنز پر حکومتی اراکین نے شدید احتجاج کیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تعلیمی نظام پر بحث کی گئی۔ پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی من مانیوں اور غیر سنجیدہ روئیے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایچ ای سی اور سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایچ ای سی نے یونیورسٹیز میں ایجوکیشن کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کراچی ضمنی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا امیدوار چھٹے نمبر آیا، کیونکہ اس الیکشن میں ساتواں امیدوار ہی نہیں تھا۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 6 مئی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔