کراچی : کورونا، طویل تعطیلات کی مخالفت
کراچی کے تاجروں نےعیدالفطر پرطویل تعطیلات کی مخالفت کردی۔...
کراچی کے تاجروں نےعیدالفطر پرطویل تعطیلات کی مخالفت کردی۔
کراچی چیمبر کا کہنا ہے دس روز تک صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بند رہنے سے معیشت متاثر ہوگی،حکومت این سی او سی کی تجویز پر نظرثانی کرے۔
کراچی کے بازاروں میں شہری شاپنگ میں مصروف ہیں۔
حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لئے آٹھ سے پندرہ مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا، لیکن تاجروں نے مخالفت کردی۔
کراچی چیمبر کا کہنا ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے لیکن چھٹیوں کے نام پر کاروبار بند نہ کیا جائے۔
طارق روڈ، حیدری، لیاقت اباد، پاپوش، صدر، زینب مارکیٹ اور اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے بازاروں میں شہری بے احتیاطی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔