یورپی یونین کی قرارداد سے متعلق اہم اجلاس

جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم ...
شائع 03 مئ 2021 08:38pm

جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے جانے والے نکات کے حوالے سے اہم وزرا سے مشاورت کی ،

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

زرائع کے مطابق یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے جانے والے نکات کے حوالے سے اہم وزرا نے مشاورت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبری گمشدگی کے معاملات ، صحافیوں کے تحفظ ،آزادی اظہار کے قوانین سے متعلق پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے گی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

imran khan