پاکستان اسٹیل کا آکسیجن کا ایک یونٹ قابل استعمال قرار
انجینیرز اور ماہرین پر امید ہیں کہ پاکستان میں آکسیجن کی کمی...
انجینیرز اور ماہرین پر امید ہیں کہ پاکستان میں آکسیجن کی کمی نہیں رہے گی، بلکہ ضرورت سے زائد آکسیجن دستیاب ہوگی، پاکستان اسٹیل ملز میں قائم آکسیجن سلنڈر کا ایک یونٹ قابل استعمال قرار دے دیا۔
وزارت صنعت و پیداوار، انجینئیرز اور ماہرین کی ٹیم نے پلانٹ کے دونوں یونٹس کا دورہ کیا، پلانٹ سے متعلق اسٹڈی رپورٹ متعلقہ حکام کو آج ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پلانٹ کو دو سے تین ماہ میں چلایا جاسکتا ہے، جس پر لاگت کا اندازہ بیس سے پچیس کروڑ روپے ہے۔
یونٹ سے یومیہ پندرہ ہزار سلنڈر بھرے جاسکیں گے، چین سے کمپریسر منگوا کر آکسیجن اسٹوریج کی استعداد پچاس فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔