پندرہ جون تک امتحانات ملتوی

15جون تک تمام امتحانات ملتوی کردیئےگئے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود...
شائع 27 اپريل 2021 08:47pm

15جون تک تمام امتحانات ملتوی کردیئےگئے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کردیئےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کاجائزہ لےکرامتحانات کافیصلہ ہوگا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اولیول کےامتحانات اکتوبرنومبرمیں ہونگے، تاہم کسی بھی مقام پر50سےزائدافرادجمع نہیں ہونگے۔

دوسری جانب معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا کہ کوروناکیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تشویشناک مریضوں کی تعداد5ہزارہوگئی ہے۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مردان میں مکمل لاک ڈاؤن کردیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت پرمسلسل دباؤبڑھ رہاہے۔