پنجاب: 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ

پنجاب حکومت نے فلور ملز کو گندم کے کوٹے کا اجرا روک دیا، لاہور...
شائع 27 اپريل 2021 08:08pm

پنجاب حکومت نے فلور ملز کو گندم کے کوٹے کا اجرا روک دیا، لاہور میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم کے اجرا کی بندش کے بعد لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے سے بڑھ کر 1030 روپے ہو گئی ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو اب اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنی پڑ رہی ہے جسکی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کے علاوہ پورے پنجاب میں گندم کا اجرا روک دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ایف ایم اے کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1030 روپے کے حساب سے ملے گا جبکہ سبسڈی والا آٹا اب صرف رمضان بازار میں ہی دستیاب ہے۔ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1400 سے 1800 روپے فی من کر دی تھی جسکی وجہ سے مسائل ہوئے۔