کراچی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانیں اور مارٹ سیل

کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپولیس کی ضلعی انتظامیہ کےہمراہ...
شائع 27 اپريل 2021 06:45pm

کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپولیس کی ضلعی انتظامیہ کےہمراہ مزیدکارروائیاں کی گئی ہیں۔

نارتھ ناظم آبادمیں سپرمارٹ سیل جبکہ حیدری پر شاپنگ مال کی ساڑھے تین سو دکانیں سیل کردی گئیں۔

کراچی میں کوروناایس اوپیز کے خلاف مزیدکارروائیاں جاری ہیں۔ نارتھ ناظم آبادمیں سپرمارٹ کو سیل کردیاگیا۔

ضلی انتظامیہ کے مطابق حیدری مارکیٹ کےقریب بھی شاپنگ مال کی 350دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔