مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف سے رابطہ

پاکستان مسلم لیگ صدر شہبازشریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل...
شائع 24 اپريل 2021 06:50pm

پاکستان مسلم لیگ صدر شہبازشریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ شہبازشریف کورہائی پرمبارک دی اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارک باد دی اورنیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

شہبازشریف نےمولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اوران کی مزاج پرسی کی ۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کااجلاس بلانے کے حوالے سےشہبازشریف کو اعتماد میں لیا۔

دونوں رہنماوں کی جانب سے کورونا وبا میں شدت، ملک میں آکسیجن سلنڈر کی قلت اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔