کوئٹہ دھماکا، چینی سفارتخانے کی مذمت

چینی سفارتخانے کی کوئٹہ مین دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی...
شائع 22 اپريل 2021 11:11pm

چینی سفارتخانے کی کوئٹہ مین دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،بیان کے مطابق ابتک اس واقعہ میں کسی چینی شہری کے زخمی یا مرنے کی کوئی اطلاع نہیں۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل رات کوئٹہ میں ایک ہوٹل پر کار بم حملہ ہوا، اس واقعہ کا بہت سے لوگ شکار ہوئے، چین اس دھشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،

ترجمان سے جاری بیان کے مطابق نشانہ بننے والے بدقسمت افراد کی تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں سے اظہار ھمدردی کرتے ہیں، چین کے سفیر نونگ رونگ اسی روز ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کوئٹہ میں تھے، حملے کے وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا، ابتک اس واقعہ میں کسی چینی شہری کے زخمی یا مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔