گورنر سندھ عمران اسماعیل سے مراد علی شاہ کی ملاقات
وزیر اعلٰی اور گورنر سندھ کی ملاقات میں کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور تدارک کیلئے پھرپور کوشش کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ون ٹو ون ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہوا، امن و امان کی صورتحال، صوبے کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں عہدیداروں نے صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھرپور کوششیں تیزکرنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر سندھ کی محکمہ پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد کے لئے خصوصی تربیت کے اقدامات اور پولیس کو عوامی خدمت فورس میں تبدیل کرنے کے حوالہ سے بھی گفتگو کی گئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔