جعلی بینک اکاونٹس کیس، منظور کاکا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی
احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں دو ملزمان...
احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں دو ملزمان منظورقادرکاکا اورعلی ظفر قادری کی مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق باغ ابن قاسم کی اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے نیب ریفرنس کی سماعت کی ۔
سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادرکاکا مسلسل غیرحاضرتھے۔ عدالت نے منظورقادراورعلی ظفر قادری کے ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کررکھے تھے اور اب انہیں اشتہاری قراردینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
عدالت نے ایک ملزم سلیمان احمد خان کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست مسترد کر دی۔ کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔