فارن فنڈنگ کیس: اکبر ایس بابر کی درخواست خارج

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی...
شائع 14 اپريل 2021 04:25pm

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی اکبر ایس بابر کی درخواست خارج کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے چھ اپریل کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیاجس کے مطابق اکبر ایس بابر کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں دو دن صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک ریکارڈ دیکھ سکیں گے جبکہ فریقین دستاویزات کے جائزے کےلئے دو تکنیکی ماہرین کے نام فراہم کریں گے۔الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ریکارڈ کا جائزہ لینے کے وقت موجود اور ریکارڈ کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہپی ٹی آئی کے ریکارڈ کو خفیہ رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے تاہم الیکشن کمیشن نے اب ہمیں ریکارڈ تک رسائی دے دی۔

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو مئی کے آخر تک اپنا کام مکمل کر کے حتمی رائے دینے کی بھی ہدایت دی۔