رمضان، اشیاءو خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت،شہری پریشان
ملک کے مختلف شہروں میں مہنگی اشیاء وخوردونوش کی فروخت جاری ہے جس سے عوام پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ۔
بچت بازاروں میں بھی کچھ سستا نہیں، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔
لاہور میں مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکومتی سبسڈی کو مذاق قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں بھی کہیں سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کی گئی، پشاور اور کراچی کی مارکیٹوں میں بھی عوام ماہِ رمضان کیلئے خریداری میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ میں مصنوعی منہگائی کا طوفان برپا ہے عوام کو ریلف دینے کیلئے حکومتی دعوے بھی بے سود ثابت ہورہے ہیں۔
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار نہیں لگایا جاسکا کوئٹہ میں رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا لیکن حکومت دعوے اسکے برعکس ہیں ۔
کوئٹہ میں چینی کی فی کلو 100 روپے معاش دالیں تین سو سے دو چالیس روپے فی کلو تک پہنچ ایک سو چالیس روپے میں فرخت ہونے والا چاول 180 روپے فی کلو کردیا گیا ہے اسی طرح گھی فی کلو 280 روہے سے 320 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
شہری رمضان المبارک میں اشیاء خودنوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں جس کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔