'وزیراعظم نے اپنی سمری مسترد کی' فیصلہ آپ کا میں بات چیت
لیگی رہنما مصدق ملک نےکہا ہے کہ بھارت سے تجارت سے متعلق وزیراعظم نےاپنی ہی سمری کومسترد کردیا،
لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت سےتجارت سےمتعلق مبہم خبریں آئیں۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ کوئی کہتاہےمنسوخ ہوگیاکوئی کہتاہےمؤخرہوگیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت سےتجارت پرپہلےگفتگوہونی چاہئےتھی۔
اس موقعے پر پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت نےکپاس کی پیداوارپرتوجہ نہیں دی، پیداوارنہ ہونےسےکپاس باہرسےمنگواناپڑی، ہم بات کرتےتوہمیں ٹریڈرقراردےدیاجاتا،
کورونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب یہ آیا تو ہماری حکومت سورہی تھی، ویکسین کی قیمت سےعدالت کا کیالینادیناہے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ حکومت قیمت کا اعلان کرےاورعملدرآمدکرائے، ہرجگہ نیب کی انکوائری عذاب ہے،
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ براڈشیٹ انکوائری میں اپوزیشن کوکوئی بندہ شامل نہیں، براڈ شیٹ کی شفاف انکوائری کی ضرورت ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔