کورونا ، انٹر سٹی بس معطل کرنے کا عندیہ

وزیر اعلٰی سندھ نے کہا ہے کہ اگر این سی او سی نے انٹر سٹی...
شائع 01 اپريل 2021 11:05pm

وزیر اعلٰی سندھ نے کہا ہے کہ اگر این سی او سی نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی منظوری نہیں دی تو سندھ حکومت خود بند کرے گی، حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، ڈریپ نے جو کرونا ویکسین منظور کی ہے اور دستیاب ہی نہیں ہے، چینی کمپنی سے سنگل ڈوز ویکسین کی خریداری کیلئے بات ہوئی ہے، مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کر کرونا ویکسن کیلئے ہر عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی جانی چاہیئے تاکہ طلب کا پتہ چل سکے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف پولٹری ویکیسن ریسرچ سینٹر کی تقریب میں شریک کے بعد وزیر اعلٰی مراد علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے سندھ حکومت کی کوئی تجویز مسترد نہیں کی۔

انکا کہنا تھا کہ گذشتہ برس سندھ حکومت نے بروقت اقدامات کے ذریعے کرونا وبا کو کنٹرول کیا، انہوں نے سوال کیا کہ اگر لاک ڈاون کا اقدام غلط تھا تو وفاقی اور دیگر صوبوں نے کیوں کیا؟

مراد علی شاہ کہا کہ کرونا ویکسینشن کے حوالے سے پاکستان خطے میں سب سے پیچھے ہیں لہذا حکومت کو ہر عمر کے افراد کی رجسٹریشن کرنی چاھئے تاکہ ڈیمانڈ کا صحیح اندازہ ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کی سنگل ڈوز ویکسین کی خریداری کیلئے چینی کمپنی سے بات ہوئی ہے۔

وزیر اعلٰی نے مزید کہا کہ ڈریپ کی جانب سے جس کرونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے وہ دستیاب ہی نہیں ہے، اس سے قبل مراد علی شاہ نے انسٹی ٹیوٹ کے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔