کراچی : اسکول وین میں آتشزدگی، ڈرائیور معمولی زخمی

کراچی میں شاہراہ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، خوش قسمتی سے...
شائع 29 مارچ 2021 11:26pm

کراچی میں شاہراہ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، خوش قسمتی سے وین میں بچے موجود نہیں تھے ، واقعے میں وین کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر اچانک اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کچھ دیر میں ہی وین مکمل طورپر جل کر تباہ ہوگئی۔

واقعے کے دوران خوش قسمتی سے وین میں اسکول کے بچے موجود نہیں تھے تاہم آتشزدگی کے وقت وین کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا جس سے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر مکمل قابو پالیا گیا، وین آتشزدگی کے باعث کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی روانی میں متاثر ہوئی۔