انڈس واٹر کمشنرز کی ملاقات،پاکستانی وفد واپس آگیا
نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنز کے درمیان مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد واہگہ کے راستے لاہور واپس پہنچ گیا۔
پاکستان وفد نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر منصوبوں پر اپنے اعتراضات درج کروائے۔
حکام کے مطابق انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں آٹھ رکنی پاکستانی وفد دو روز تک نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔
مذاکرات میں دونوں جانب سے دریائے چناب پر پکل دل اور لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور منصوبوں پر گفتگو ہوئی، بھارت پکل دل منصوبے سے ہزار جبکہ لوئر کلنائی سے 48 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پاکستان نے دونوں منصوبوں میں واٹر سٹوریج کے آپشن پر اعتراضات داخل کئے ہیں۔
پاکستان کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستانی دریاؤں پر صرف رن آف ریور منصوبے ہی بنا سکتا ہے۔ پاکستانی وفد نے بھارت سے فلڈ ڈیٹا کی بروقت فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ نے کی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔