سیالکوٹ:جائیداد کا تنازعہ، بیٹا، بہو اور پوتا پوتی قتل

سیالکوٹ میں دو بچوں سمیت چار افراد کے قتل کی واردات ہوئی ہے باپ...
شائع 25 مارچ 2021 11:02pm

سیالکوٹ میں دو بچوں سمیت چار افراد کے قتل کی واردات ہوئی ہے باپ نے جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے بہو اور پوتے پوتی کو قتل کردیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

سیالکوٹ کے تھانہ موترہ کے گاوں کوٹلی کوکیاں میں بشارت نامی شخص نے جائیداد کے تنازعہ میں اپنے بیٹے عدنان کو فائرنگ کرکے جبکہ بہو مشال پوتے عبدالہادی اور پوتی ہانیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ موترہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے ملزم بشارت کو گرفتار کر کے واقعہ کی تفشیں شروع کر دی ہے دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے