کراچی: بلدیہ ٹاون، زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے بے ہوش

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے سے تین کم سن بچے...
شائع 21 مارچ 2021 12:11am

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے سے تین کم سن بچے بے ہوش ہو گئے۔ اسپتال میں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ایمرجنسی سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقےاتحاد ٹاؤن گلشن غازی بلاک اے میں باڑے کے قریب سے چارسالہ بچہ محمد اقبال، تین سالہ بچی حفضہ اور دو سالہ فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں ملے ۔

تینوں بچوں کوریسکیو ادرے نے فوری طور پرعباسی شہید اسپتال کے ٹراما سینٹرمنتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق تینوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچوں کو ایمرجنسی سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طورپرمعلوم نہیں ہوسکا کہ بچوں کو کسی نے کوئی چیزکھلائی۔ یا وہ ازخود کوئی چیزکھانے سے متاثر ہوئے ہیں ۔