'سندھ کے اسپتالوں سے پی ٹی آئی کھلواڑ کررہی ہے'
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ کنٹرول حاصل کرنے کا نہیں بلکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ہے سندھ کے اسپتالوں کے ساتھ پی ٹی آئی سرکار کھلواڑ کررہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنی نااہلی کے باعث صدر مملکت کے دفتر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے،
سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا سندھ کے اسپتالوں کے ساتھ وفاق نے کھلواڑ کی کوشش کی ہے اسلام آباد میں بیٹھ کریہ حرکت کی گئی ہے تمام اخبارات میں صدرمملکت کے دوآرڈیننس کاذکرہے جسکی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو290ارب کاٹیکہ لگایا جارہا ہے گردشی قرضے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گیارہ سوارب سے بڑھ کرچوبیس سو ارب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ غلطی ان نااہلوں کی ہے اور بھگتے گی پاکستان کی عوام، یہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔
مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کہ عوام کوکووڈ ویکسین تونہیں لگائی جارہی مہنگائی کاٹیکہ یہ لوگ روزانہ لگاتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ معیشت ٹھیک کردی ہے, یہ 290ارب کاٹیکہ عوام کولگایاجائیگا
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے آرڈیننس جاری کرنا غلط عمل ہے اگران کوقانون بنانے ہیں توپارلیمنٹ میں لائیں اور اس پر عوامی نمائندے بحث کریں مگر یہ قانون سے بیزار ہیں اس حکومت نے صدرمملکت کادفترآرڈیننس فیکٹری بنادیا ہے کوئی اورفیکٹری تو ملک میں چلی نہیں آرڈیننس فیکٹری بہترین چل رہی ہے خدارا عوام پر رحم کریں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کورلیف دیا جائے فروری 2020سے اب تک جب کوروناکاپہلا کیس آیا تھا ضرورت تھی کہ ہم صحت کی سہولیات مزید بہترکریں ہم نے ملکرکام کرنے کی کوشش کی ہم نے اپنے صحت کے نیٹ ورک کوبہتربنایا پاکستان کاپہلاانفیکشن ڈزیزاسپتال گلشن اقبال میں بنایا سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کئے اورمریضوں کاعلاج کروایا۔
مرتضی وہاب نے وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ میں وزیراعظم اور انکے اہل خانہ کے لئے دعا گو ہوں اللہ تعالی انہیں کورونا سے جلد صحتیاب کرے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔