'عمران خان میں ہمت ہے تو دوبارہ الیکشن میں جائیں '
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میں ...
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میں ہمت ہے تو دوبارہ الیکشن میں جائیں، عوام میں جاکر انھیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔
میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو چیلنج کیا اور کہا پارلیمنٹ کا اجلاس قبول ہے، نہ ہی اعتماد کا ووٹ تسلیم کرتے ہیں۔
فضل الرحمان کا کہان تھا کہ وزیراعظم میں ہمت ہے تو دوبارہ الیکشن میں جائیں۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک ایک ممبر کو اٹھا کر اسمبلی میں کون لے گیا،جانتے ہیں عمران خان کس منہ سے ریاست مدینہ کا نام لیتا ہے؟
فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ کبھی ریاست مدینہ، کبھی چین، کبھی امریکا آئیڈیل ہے۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔