'عمران خان آئیں ڈسکہ میں مقابلہ کریں '
لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا اداروں کوبرا بھلا کہنے والا کون ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ اداروں کوپتہ چل گیا اب عمران خان کوبتائیں وہ اعتماد کھوچکے ہیں ، عمران خان عدالت عظمیٰ کے پیچھے کیوں چھپ رہے،آئین ڈسکہ میں مقابلہ کریں ۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکی ،مریم نواز نے کہاکہ مافیا اداروں کوکیسے بدنام کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی موقف اپنایا جسے عدالت عظمی نے تسلیم کیا قوم اوراداروں کوسمجھ آگئی کہ سسلین مافیا کیا ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے بلوچستان، خیبر پختونخواہ اورسندھ میں اے ٹی ایمزجیتیں تو ٹھیک اوراسلام آباد سے ہاریں توالیکشن کمیشن غلط ہے ڈسکہ فیصلے پر عدالت عظمی کے پیچھے مت چھپیں بلکہ میدان میں آئیں ۔
مریم نواز نے آزادکشمیرانتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ دھونس دھاندلی کے باوجود آزادکشمیرکا ایک بھی ممبر نہیں ٹوٹا عوام جاگ بھی رہے ہیں اورمینڈیٹ پرڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ہی ہونگے ۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔