میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی کارروائی ،منشیات کی بھاری مقدار برآمد
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹم انٹیلی جنس نے منشیات کے خلاف بڑی مشترکہ کارروائی کی جس میں کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات فراہم کیں ۔ اس آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں پاکستانی خصوصی معاشی زون میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی ہے ۔
پی ایم ایس اے نے آپریشن کے دوران ایک مشکوک کشتی سے کھلے سمندر میں تقریبا 2040 کلو گرام حشیش بر آمد کر لی ہے ۔ بین الاقوامی منڈی میں اس منشیات کی قیمت لگ بھگ 816 ملین پاکستانی روپے ہے ۔
برآمد کی گئی منشیات کو مز ید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے پاکستان کسٹم انٹیلی جینس کے حوالے کردیا گیا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم انٹیلی جنس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات برآمد کی گئی ، اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ پی ایم ایس اے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی اور مقاصد کے لئے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے میں پرعزم ہیں ۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے افسران کےمطابق سمندر میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئےایم ایس اے اپنے قومی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔