سعودی عرب میں حوثی باغیوں کا حملہ ،پاکستان کی مذمت
پاکستان نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ...
پاکستان نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے نہ صرف علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بے گناہ شہریوں کی جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے علاقے جازان کے ایک سرحدی گاؤں میں پانچ شہری زخمی ہوئے، حملے نہ صرف علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بے گناہ شہریوں کی جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے خلاف حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔